لاہور:پاکستان اسپورٹس بورڈ میں 15 سال سے اکائونٹس کا آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل نے اپنی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں پی ایس بی کے مالی معاملات میں متعدد سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے مالی سال10-2009 ء سے 25-2024 ء تک مالیاتی گوشوارے تیار نہیں کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس بی نے ٹریژری سنگل اکائونٹ قوانین پر عملدرآمد بھی نہیں کیا، پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 ء کی شق کے تحت تمام سرکاری رقوم کو ٹریژری سنگل اکائونٹ میں رکھنا لازم ہے تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایک الگ بینک اکائونٹ برقرار رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق30 جون2025 ء تک پی ایس بی کے بینک اکائونٹ میں 3 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 591 روپے موجود تھے۔

