اختلافات ہیں،سہیل آفریدی کیخلاف کوئی بلاک نہیں،بیرسٹرگوہر

پشاور:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام میں بد گمانیاں پیدا کرنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی بھرتیوں میں شکایات سامنے آئی ہیں لیکن وزیر صحت نے بتایا کہ سب شفاف طریقے سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ پارٹی کے ارکان ہیں، اختلاف رائے ضرور ہے لیکن وزیراعلیٰ کے خلاف بلاک نہیں بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورنے عمران خان کی ہدایت پر خود استعفا دیا تھا اور وہ ایسا کوئی کام نہیں کر رہے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔