کراچی :کمشنر کراچی کی جانب سے کے ایم سی کو شہر میں5مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اتوار بازار نارتھ کراچی، کے ایم سی گرائونڈ، سفاری پارک اور گلستان جوہر بلاک5اور6میں مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی میں خالی پلاٹ پر مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق اس کے علاوہ مویشی منڈی لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ کے ایم سی نے11مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق کمشنر کراچی سے اجازت طلب کی تھی۔

