کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
ڈسکوز نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی، جس کی 19 مئی کو سماعت کی جائے گی۔
درخواست کے مطابق جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی۔
ڈسکوز نے درخواست میں کہا ہے کہ سسٹم کے استعمال کے چارجز و مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی، انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے۔
صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

