امریکا مذاکرات کی کامیابی چاہتا ہے تو دھمکی آمیز لہجہ بدلے، عباس عراقچی

ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا۔
غیرِملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دی ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔
عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تو باضابطہ طور پر بتایا جائے گا۔