پاکستان اور ایران میں اہم سفارتی رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان گزشتہ رات تفصیلی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق گفتگو میں خطے کی مجموعی صورتِ حال، جاری کشیدگی اور امن و استحکام کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے اور فریقین کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 

تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع، امریکی وزیر خزانہ

ایرانی وزیرِ خارجہ نے خطے میں پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ اسحٰق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مسائل کا پائیدار حل صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے اور سفارتی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔