راولپنڈی:افغان طالبان رجیم نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شہری آبادی پر حملہ کردیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق29اپریل کو افغان طالبان نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں شہری آبادی پرگولہ باری کی۔افغان طالبان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ شہری کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر گرا جس کے نتیجے میں ان کے خاندان کے5افراد زخمی ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹراشفاق کے مطابق اسپتال میں3بچوں سمیت5زخمی لائے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرجنوبی وزیرستان لوئر نے گولہ باری سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انگوراڈہ میں فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد گھرتباہ ہوئے، گولہ باری کے نتیجے میں بچوں اورخواتین سمیت 8افراد زخمی ہوئے۔انگوراڈہ سے زخمیوں کوفوری طبی امداد کے بعد ڈی آئی خان اور پشاور پہنچایا گیا ہے۔

