کراچی میں 48گھنٹے پانی فراہمی بند رکھنے کا اعلان

کراچی:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن پانچ پر مرمتی کام کے باعث واٹر کارپوریشن نے 48 گھنٹوں کا لئے 9 پمپس کا اعلان کیا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگی۔

سندھ حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے کراچی واٹرسیوریج سروسز امپروومنٹ پروگرام کے تحت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن ہر نئی مرکزی لائن نمبر 5 کو موجودہ واٹ نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، جس کی وجہ سے 48 گھنٹوں کے لئے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے ٹو کے تھری کے تھری تمام پمپس اور جی کے کے بھی 2 پمپس بند رہے گے۔

پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتے اور اتوار کو پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ کورنگی ،لانڈھی، ملیر، گلشن اقبال ، چینسر گوٹھ، ضلع وسطی کے مختلف علاقے ، اولڈ سٹی ایریا سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی جس کے باعث مذکورہ علاقوں کے مکین پانی احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
واٹر کارپوریشن حکام کاکہنا ہے کہ 25 اپریل سے 27 اپریل تک شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی جبکہ نئی لائن نمبر پانچ کومرکزی لائن سے مسلک کردیا جا ئے گا۔

واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 9 پمپس بند ہوں گے شہری پانی احتیاظ سے استعال کریں۔