چودھری شوگرملز کیس؛ نیب کا تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری کیلیے احتساب عدالت سے رجوع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نوازشریف سے متعلق چودھری شوگر ملز کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

احتساب عدالت کےجج رانا محمد عارف نے درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کی تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری کیلیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔

دائردرخواست میں مؤقف اختیارکیاگیا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ کے 4فروری کےاحکامات کی روشنی میں چودھری شوگر ملز سے متعلق تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری دی جائے۔

احتساب عدالت نےدرخواست پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سماعت کے دوران مریم نواز اور نواز شریف کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے وکالت نامہ جمع کرا دیا،عدالت نے مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہےکہ چودھری شوگر ملز کیس میں مشکوک سرمایہ کاری اورشیئرہولڈنگ میں خوردبرد کے الزامات کے تحت تفتیش کی جا رہی تھی۔