نئی دہلی:بھارتی جریدے نے ہندو انتہا پسند مودی سرکاری کی ناقص سیکورٹی اور جرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہی کا پردہ چاک کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری کے پہلے 15 دنوں میں دہلی سے800سے زائد افراد لاپتہ ہوئے۔جریدے دی ہندو کے مطابق مودی حکومت کی غفلت کے باعث تقریباً8فیصد افراد اور10فیصد بچے نئی دہلی سے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں روزانہ اوسطاً 60 سے زائد افراد لاپتہ ہو رہے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2017 ء سے 2023 ء کے دوران دہلی میں سالانہ اوسطاً 13 ہزار خواتین اور 4 ہزار کمسن لڑکیوں کی گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئیں۔
بھارتی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادارے لاپتہ رپورٹ کیے گئے بچوں کی بڑی تعداد تاحال بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

