کراچی:وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پولیس کو رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ سندھ پولیس کنٹی جینسی پلان ترتیب دے اور رمضان المبارک میں امن کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ تمام اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے،مساجد اور امام بارگاہوں پر خصوصی پولیس نفری تعینات کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹس، شاپنگ ایریاز اور رش والے مقامات پر اضافی نفری یقینی بنائی جائے اور اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے کریک ڈائون کیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد ملک میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

