نئی دہلی:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی۔
پاکستان کے فیصلے نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو پریشان کردیا ہے اور آئی سی سی پاکستان کو منانے کے لیے راستے تلاش کرنے لگا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملے پر پاکستان سے بیک چینل بات چیت کرے گا اور اس کے لیے آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو بیک چینل بات چیت کی ذمے داری دی ہے۔
عمران خواجہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملے پر بات کریں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران خواجہ کو موجودہ صورتِ حال میں پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار15فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تاحال باضابطہ طور اپنے پلیٹ فارم سے آگاہ کرنے کی کارروائی مکمل نہیں کی ہے۔

