فضائی حدود کی مختلف اوقات میں بندش کا نوٹم جاری

کراچی:ایئرپورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کی مختلف اوقات میں بندش کا نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق کراچی لاہور فلائٹ ریجن کے مختلف فضائی روٹس دو روز مختلف اوقات میں بند رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز 14 اور 15 جنوری کو بند ہوں گے۔اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے، کمرشل ایئرلائنز کے پائلٹوں کو متبادل روٹس کے ذریعے طیاروں کو اڑانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق اس دوران مخصوص فضائی روٹس کی جگہ متبادل روٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔