اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزارت پارلیمانی امور نے سمری ارسال کر دی، مشترکہ اجلاس 20جنوری صبح:30 10پر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں اہم قانون سازی ہو گی۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بل منظوری کے لیے پیش ہوں گے، 18نجی اور 11 حکومتی بل منظوری کے لیے پیش ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ 24بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کیے گئے جو مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گے،پانچ نئے بل اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔
جنرنلسٹ پروٹیکشن بل، ڈومیسٹک وائلنس کا بل، مختلف جامعات کے نجی و سرکاری بل، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں ترمیم کا بل سمیت دیگر اہم بل شامل ہیں۔

