پنجاب حکومت نے ائمہ کرام کو ماہانہ اعزازیہ کی فراہمی کیلئے سالانہ 20ارب روپے مختص کر دئیے ۔ رجسٹرڈ ائمہ کرام کو اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کے ذریعے ماہانہ 25ہزار روپے ادائیگی کی جائے گی جس کیلئے حکومت نے 20ارب روپے مختص کر دئیے ہیں۔
اعزازیے کی فراہمی کا باضابطہ آغاز آئندہ ماہ فروری سے ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اب تک 66ہزار سے زائد ائمہ کرام کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے ۔

