اسلام آباد:اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نومبر 25ء تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرض 77 ہزار 543 ارب روپے رہے جبکہ نومبر 24ء میں حکومت کا مجموعی قرض 76 ہزار 970 ارب روپے تھا ایک ماہ میں حکومت کے مجموعی قرض میں 573 ارب روپے اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرض میں 7178 ارب روپے کا اضافہ ہوا، نومبر 24ء میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرض 70 ہزار 365 ارب روپے تھا جب کہ نومبر 25ء میں حکومت کے مقامی قرض میں ایک ماہ میں 653 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
نومبر 25ء میں حکومت کا مقامی قرض ایک سال میں 6035 ارب روپے بڑھا نومبر 24ء میں حکومت کا مقامی قرض 48 ہزار 584 ارب روپے تھا۔نومبر 25ء میں حکومت نے ایک ماہ میں بیرون قرض کی مد میں 79 ارب روپے ادا کئے اور نومبر 25ء میں ایک سال میں حکومت کے بیرون قرض میں 1145 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
نومبر 25ء میں حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 925 ارب روپے رہا جب کہ اکتوبر 25ء میں حکومت کا بیرونی قرض 23 ہزار 4 ارب روپے تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 25ء میں حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 925 ارب روپے رہا،نومبر 24ء میں حکومت کا بیرونی قرض 21 ہزار 780 ارب روپے تھا۔
رواں مالی سال 5 ماہ ،حکومت کے مجموعی قرض میں 345 ارب روپے کمی ہوئی جب کہ اسی عرصے کے دوران حکومت کے بیرونی قرضوں میں 492 ارب روپے کمی ہوئی البتہ 5ماہ میں حکومت کے مقامی قرض میں147 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

