صدرا وروزیر اعظم مذاکرات کی اونرشپ لیں،فواد چودھری کا مطالبہ

لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی یاسمین راشد سمیت 70 سال عمر کے تمام سیاسی قیدی رہا کیے جائیں۔

فواد چودھری نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے ماحول بہتر بنانے، جیل میں قید بشریٰ بی بی، یاسمین راشد سمیت 70 سال عمر کے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی حکومت اور پی ٹی آئی کی ہے لیکن نقصان عوام کا ہو رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت میں شامل لوگ اونر شپ لیں ،ہم پی ٹی آئی کے پرانے دوستوں سے مل رہے ہیں تاکہ درجہ حرارت نیچے لایا جائے،اگر ایسا نہ ہوا تو ملک افغانستان بن جائے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کا عہدہ سنبھالا ہے تو تھوڑی ہمت بھی دکھائیں۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ لوگوں کو دو دو ہزار سال کی سزائیں سنادیں کیا ایسے ملک چلے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ آصف زرداری اور شہباز شریف ان مذاکرات کی اونر شپ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، دوسری طرف سے سہیل آفریدی کے متعلق جو بیان آیا وہ افسوسناک ہے۔