اسلام آباد:دسمبر 2025ء کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 3.6 ارب امریکی ڈالر وطن بھیجے گئے، سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے موصول ہوا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے کارکنوں کی ترسیلات زر میں سال بہ سال 16.5 فیصد اور ماہ بہ ماہ 12.6 فیصد اضافہ ہوا۔مالی سال 26ء کی پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر موصول شدہ ترسیلات زر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو 10.6 فیصد اضافہ ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 17.8 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔
دسمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے موصول ہوا، یہ رقم 81 کروڑ 31 لاکھ ڈالر بنی۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ 61 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 55 کروڑ 97 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 30 کروڑ 17 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

