Apple and Google

فحش مواد کی روک تھام کے لیے برطانیہ کی ایپل اور گوگل کو نئی تجویز

تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل اور گوگل جلد اپنے آپریٹنگ سسٹمز میں ایسا الگورتھم متعارف کرانے والے ہیں جو فحش مواد کی شناخت کر سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے برطانوی حکومت ان کمپنیوں کو فحش مواد کو اسکرین پر ظاہر ہونے سے روکنے کی تجویز دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تجویز میں ابتدا میں یہ تبدیلی موبائل ڈیوائسز پر نافذ کرنے کی بات کی گئی ہے، تاہم بعد ازاں اس کا دائرہ کار ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

فی الحال ایپل کمیونیکیشن سیفٹی ٹولز فراہم کرتا ہے جنہیں والدین فعال کر سکتے ہیں، یہ ٹولز میسجز، ایئر ڈراپ اور فیس ٹائم جیسی ایپس میں فحش تصاویر اور ویڈیوز کی نشاندہی کرتے ہیں۔

تاہم نوعمر صارفین انتباہ کو نظرانداز کر کے نشان زدہ تصاویر دیکھ سکتے ہیں، جبکہ 13 سال سے کم عمر بچوں کو اس کے لیے پاس کوڈ درج کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تجویز آئندہ چند روز میں باضابطہ طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔