وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاسی رویہ ایسا ہی رہا تو پابندی لگانے کا سوچنا پڑے گا۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ بیانات آتے رہے تو پی ٹی آئی کا وجود ملک کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں بغاوت کے مترادف ہیں۔
رانا تنویر نے کہا کہ 2014 کے دھرنوں سے ہی موقف تھا عمران خان ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں، دھرنوں میں ان کے خلاف کوئی ایکشن ہوجاتا تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں کچھ ایسی ترامیم آئیں جن میں صوبے کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

