اورکزئی میں کامیاب آپریشن، صدر وزیر اعظم کا فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: صدرمملکت اور وزیراعظم نے اورکزئی میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سپانسرڈ خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق میجرطیب راحت اوردیگر شہداکی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یادرکھے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، افواج پاکستان کا ہر شہید افسر و جوان مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔