کراچی:موبائل فون کے زیادہ استعمال کے باعث کم عمر بچے نظر کی کمزوری کی بیماری میوپیا میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
بچوں میں نظر کی کمزوری کی بیماری میں اضافے کا انکشاف ہواہے۔ ماہرین کے مطابق میوپیا میں آنکھ کی ساخت تبدیل ہو جاتی ہے، بچے موبائل فونزکی سکرین مسلسل دیکھتے ہیں، پلک بھی نہیں جھپکتے اور آنکھیں ملتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ کم عمر بچے دور کی نظر کی کمزوری کی بیماری میوپیا میں مبتلا ہونے لگے ہیں، کئی بچوں کو منفی 7 سے 10 تک کی دور کی عینکیں لگ گئی ہیں۔
ماہرین نے کہاکہ 10سال تک کی عمر کے 40 فیصد بچے میوپیا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ ان میں ہر سال14فیصد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
 
                        
 
             
                             
                             
                             
                             
                             
		
 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				