روس پر امریکی پابندیاں، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد :  روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد  یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان  ہے۔

ذرائع کے مطابق  پیٹرول 1 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی  کی گئی ہے۔

 اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے  پیٹرول کی نئی قیمت  264 روپے 50 پیسے، ڈیزل   276 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل  184 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل  163 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔

 تاہم حتمی قیمتوں کا اعلان 15 روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد  31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا۔

قیمتوں میں  اضافہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر امریکا کی تازہ پابندیوں کے اثرات کے باعث متوقع ہے۔