معرکہ حق کے کرداروں کوکون سے اعزازات ملے؟ مکمل تفصیل سامنے آگئی

جشن آزادی کے موقع پر معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے اور گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر اہم شخصیات کو سول ایوارڈزا سے نواز دیا گیا۔ایوارڈ ایوان صدر میںمنعقدہ پر وقار تقریب کے دوران دیے گئے۔ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران انتہائی مشکل وقت میں جنگ کی قیادت کی لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ‘ہلال جرات’ سے نوازا گیا۔
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر ‘نشان امتیاز’ عطا کیا گیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ‘ہلال جرات’ سے نوازا گیا، انہوں نے فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کو خاک میں ملایا۔
سفارتی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، سندھ طاس معاہدے پر بھرپور مؤقف اپنانے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ،داخلی محاذ پر بہترین یکجہتی اور امن قائم رکھنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی ‘نشان امتیاز’ سے نوازا گیا۔
علاوہ ازیں پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو ‘نشان امتیاز’ سے نوازا گیا، انہوں نے بھارت کی مکارانہ سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا تھا۔
قومی اتفاق رائے اور سیاسی ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار پر معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کو ‘نشان امتیاز’ دیا گیا۔
وزیراعظم کے تشکیل کردہ سفارتی وفد کو بھی اعزازات دیئے گئے ہیں، سینیٹر شیری رحمان، فیصل سبزواری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر خان، بشریٰ انجم، عمر فاروق، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک اور طارق فاطمی کو ہلال امتیاز ملا۔
ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں میجر جنرل افتخار، حفیظ الرحمٰن، آمنہ بلوچ، کیپٹن محمد خرم آغا، نورالامین مینگل، فلائٹ لیفٹیننٹ خوشحال خان، ضرار ہاشم خان، امبرین جان، سید علی مرتضیٰ سید محمد مہر علی شاہ شامل ہیں۔
تمغہ امتیازحاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد امجد وقاص نذیر — ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ،ڈی آئی جی سیکیورٹی پنجاب کامران عادل، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ آزاد کشمیر سید فرہاد علی شاہ، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او بہاولپور حسن اقبال، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ، سی پی او راولپنڈی خالد محمود، کمشنر راولپنڈی عبدالعامر خٹک، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق شامل ہیں۔اے سی مریدکے توصیف بھٹی، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ذیغم نواز، کمشنر پونچھ مسعود الرحمان، ڈی سی نیلم جبیین کوثر، ایس پی نیلم خواجہ صدیق، انٹرنیشنل افیئرز ایکسپرٹ احمد حسن عربی، سینیئر سیکیورٹی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ، پی آئی او وزارت اطلاعات مبشر حسن شامل ہیں۔
پرائم منسٹر آفس کے افسران محمد انس اقبال، سلمان شریف، ملیحہ شاہد، ارشد محمود ملک کو بھی تمغہ امتیاز ملا۔
میڈیا شعبے سے نمایاں صحافی اور اینکرز بھی اس اعزاز سے نوازے گئے ہیں جن میں وسیم بادامی، حامد میر، منصور علی خان، جاوید چودھری، انیقہ نصیر، مجیب الرحمان شامی، طلعت حسین، سلیم صافی، عامر الیاس رانا، منیب فاروق، انصار عباسی، نسیم زہرہ، بدر شہباز اور ندیم ملک شامل ہیں۔تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں شہری منیر احمد، محمد حسین، غلام عباس، بشیر عالم اعوان اور خواجہ غلام احمد شامل ہیں جنہیں بہادری اور قربانی کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کے پائلٹس ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، سکوارڈن لیڈر محمد یوسف خان، اسامہ اشفاق، محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد خان اور محمد اشہد کو ستارہ جرات دیا گیا ہے، تقریب میں شہداء کو بھی اعزازات سے نوازا گیا ہے، جن میں لانس حوالدار عامر شیراز، لانس نائیک اکرام اللہ، سپاہی عدیل اکبر (تمغہ جرات) شامل ہیں۔
سپاہی نثار احمد شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت دیا گیا جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، ڈی جی آئی ایس پی آئی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کو بھی یہ اعزاز عطا کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، وائس ایڈمرل راجا رب نواز، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل واجد عزیز، ایئر وائس مارشل محمد احسان الحق، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، میجر جنرل محمد جواد طارق اور میجر جنرل تجدید ممتاز بھی تمغہ بسالت کے حق دار ٹھہرے۔ایئر کموڈور عطا اللہ زیب، ایئر کموڈور ضیا آفتاب، ایئر کموڈور محمد نعمان علی خان، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی اور ایئر کموڈور سجاد حیدر کے ساتھ ساتھ کیپٹن آصف امین اور کیپٹن محمد حیدر علی کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کے 488 افسروں و جوانوں کو اعزازات دیے، صدر آصف زرداری نے 8 افسروں و جوانوں کو ستارہ جرات سے نوازا، 5 افسروں و جوانوں کو تمغہ جرات، 24 کو ستارہ بسالت، 45 کو تمغہ بسالت سے نوازا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 146 کو امتیازی اسناد، 259 کو آرمی چیف تہنیتی کارڈ اور ایک کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازاگیا، شہدا کے ایوارڈ ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک شامل ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھی ستارہ بسالت حاصل کیا، ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد بھی شامل ہیں۔