وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حالات اور قومی مفاد کا تقاضا ہوا تو 27 ویں ترمیم بھی لائی جاسکتی ہے۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اس وقت 27ویں آئینی ترمیم کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں، تاہم پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات سے دستبردار نہیں ہوئی اور جب بھی ضرورت محسوس ہو ترمیم لائی جاسکتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے آئینی معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت 27ویں ترمیم پر کوئی غور نہیں ہو رہا، لیکن یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ پارلیمنٹ کے پاس ترمیم کا اختیار نہیں رہا۔ اگر حالات اور قومی مفاد کا تقاضا ہوا تو 27ویں ترمیم بھی اسی طرح ممکن ہے جیسے 26ویں ترمیم لائی گئی تھی۔
بھارت عدم استحکام پر بضد،جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے،فیلڈ مارشل
مشیر وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست جو کہ جشن آزادی کا دن ہے، پر احتجاج کرنا قومی یکجہتی کے منافی ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ اپوزیشن اپنا احتجاج 13، 15 یا 16 اگست کو کر لے، لیکن 14اگست جیسے قومی دن کو سیاست کی نذر نہ کرے۔ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، لیکن اس دن ایسا کرنا ہماری روایات کے برخلاف ہے۔