ڈیل اسٹین نے کہا، محمد سراج نے کر دکھایا

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی پیش گوئی درست ثابت کر دی۔
ڈیل اسٹین نے اوول ٹیسٹ سے ایک روز قبل محمد سراج کے 5 وکٹیں لینے کی پیش گوئی کی تھی۔
ڈیل اسٹین سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ محمد سراج 5ویں ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیں گے۔
ٹیسٹ میچ کے اختتام پر فاسٹ بولر محمد سراج نے ڈیل اسٹین کی پوسٹ کا جواب دیا۔
فاسٹ بولر محمد سراج نے لکھا، ’آپ نے کہا میں نے کر دیا، آپ کا کہنا میرے لیے قابل قدر ہے۔‘
واضح رہے کہ محمد سراج نے اوول ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 104رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ انہوں نے پہلی اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

انگلینڈ بھارت سیریز میں سینچریوں کا انبار لگ گیا

محمد سراج نے سنسنی خیز لمحات میں انگلینڈ کی آخری وکٹ حاصل کی اور بھارت کو کامیابی دلائی تھی۔ محمد سراج اوول ٹیسٹ میں مین آف دی میچ قرار پائے۔
بھارت نے آخری ٹیسٹ میچ میں 6 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز دو دو سے برابر کی تھی۔