مظفر آباد:صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے سماہنی سے گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف 9 مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے جبکہ گرفتاری جنڈی چونترہ کے مقام پر عمل میں آئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی 9 مئی کے مقدمات سے متعلق کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا، قیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کیا گیا۔
سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے۔