Whatsapp New Feature

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے کیمرے میں نائٹ موڈ فیچر متعارف

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کیمرے میں نائٹ موڈ فیچر متعارف کرادیا جس کی آزمائش بیٹا ورژن میں شروع ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر منتخب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور کیمرہ اسکرین پر فلش آئیکن کے ساتھ چاند نما بٹن کی شکل میں نظر آتا ہے۔

صارف اس بٹن کو ٹچ کرکے نائٹ موڈ کو فعال یا غیر فعال کرسکتا ہے کیونکہ یہ فیچر روشنی کی بنیاد پر خودکار طور پر آن یا آف نہیں ہوتا۔

نائٹ موڈ کم روشنی والے ماحول میں ایکسپوژر بڑھانے اور شور کم کرنے کے ذریعے تصویر کی وضاحت کو بہتر بناتا ہے، خاص طور پر سائے والے حصوں میں زیادہ تفصیلات دکھاتا ہے۔

تاہم، انتہائی کم روشنی میں فوٹو کا معیار صرف معمولی بہتر ہوگا۔

واٹس ایپ نے واضح کیا کہ اس فیچر کو پیشہ ورانہ فوٹوگرافی کا متبادل نہیں سمجھا جاسکتا۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے کیمرہ تجربے کو مزید بہتر بنانے کی جانب اہم قدم ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

rewrite story