خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے،جس کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروادی گئی ہے۔کے پی سے منتخب ہونے والے مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن جمع کروائی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ کی حالیہ نشستوں پر الیکشن میں مراد سعید بھی کامیاب ہوئے ہیں لیکن وہ طویل عرصے سے روپوش ہیں۔