اسرائیلی پارلیمنٹ کی مقبوضہ مغربی کنارے پر خود مختاری کی کوششوں پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔جاری بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل فلسطینی عوام کے حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے، یکطرفہ اقدامات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات خطے کے استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں، ایسے اقدامات فلسطین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے،1967ء کی سرحدوں کے مطابق ریاست اور القدس الشریف دارالحکومت ہونا چاہیے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مسئلے کا واحد پائیدار حل ہے۔