ریاستی اداروں کے لیے سائبر رسک آڈٹ کرانا ضروری قرار

سائبر خطرات کے پھیلاؤ کے پیش نظر ریاستی اداروں کے لیے سائبر رسک آڈٹ کرانا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق پاکستان کے سرکاری اور ریاستی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ہے،سائبر آڈٹ ضروری قرار دینے کا قدم ای آر پی سسٹم اور آن لائن مالیاتی پلیٹ فارم پر انحصار بڑھنے کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق سیفٹی کے ساتھ مخبری کا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ ملازمین بغیر کسی خوف کے غیر اخلاقی طرز عمل کی نشان دہی کر سکیں۔دستاویز کے مطابق ان کی بدولت احتساب، شفافیت، اور حفاظتی روایات قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس لیے ریاستی اداروں کے لیے ادارہ جاتی خطرے کے انتظامی فریم ورک کو اپنانا لازمی کیا گیا ہے، اور یہ قدم ریاستی اداروں کے نظام میں پائیدار کارکردگی کی بہتری کی بنیاد رکھے گا۔