قومی اسمبلی میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات

نوازشریف نے حکومت سے بجلی سستی کرنے کا مطالبہ کردیا

مسلم لیگ (ن)کی اعلی قیادت کی مری میں اہم بیٹھک ہوئی، جس میں پارٹی صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، پارٹی کے سینئر رہنمائوں اور شریف خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں۔

میاں نواز شریف نے بجلی بلوں اور پٹرولیم مصنوعات میں عوام کو ریلیف دینے پر بھی زور دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور حالیہ سیلابی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بارشوں کے بعد کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ ٹیلیفونک رابطے میں اپنے ہنگامی دوروں کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔