خیبر پختونخوا اسمبلی کا اہم اجلاس طلب، 25نئے ارکان حلف اٹھائیں گے

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اہم اجلاس اتوارکو ہوگا، جس میں اپوزیشن کے 25نئے ارکان حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس صبح 9بجے منعقد ہوگا، جس میں حزب اختلاف کے ارکان حلف اٹھائیں گے۔

حلف اٹھانے والے نئے ارکان میں 21خواتین اور4 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔خواتین ارکان میں جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی 7،7خواتین حلف اٹھائیں گی ،جبکہ پیپلزپارٹی کی 4، اے این پی 2اور پی ٹی آئی پی کی ایک خاتون رکن حلف اٹھائیں گی۔

اسی طرح اقلیتی ارکان میں جے یو آئی 2،جبکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کاایک ایک رکن حلف اٹھائے گا۔