ساہیوال کے 3 نوجوانوں کو بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا۔ مغوی نوجوان عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد بھارت کی لڑکی کیساتھ ٹیلیفونک رابطے میں تھے۔
مغوی نوجوانوں کے والدین نے بتایا کہ انکے بچے اپنے ایک فیصل آباد کے رہائشی دوست کیساتھ 26 مئی 2025ء کو تھائی لینڈ پہنچے، تینوں افراد کو وہاں سے اغوا کرکے میانمار پہنچایا گیا۔والد نے بتایا کہ میانمار سے اغوا کاروں کی جانب سے مغویوں کی رہائی کے بدلے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا گیا۔
مغوی شہریوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والوں سے بھارتی لڑکی رابطے میں تھی اور اسی لڑکی نے تھائی لینڈ کیلئے ٹکٹ بھیجے تھے جبکہ لاہور ائیر پورٹ پر نامعلوم افراد نے انہیں رخصت کیا تھا۔