پی ٹی اے نے آن لائن فراڈ سے بچاؤ کے لیے ہدایات جاری کردیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آن لائن فراڈ سے بچاؤکیلئے ہدایات جاری کردیں۔پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا کہ آن لائن فراڈ کے لیے کوریئر کمپنی کا جعلی نمائندہ بن کر بات کی جاتی ہے،فراڈیے خودکوڈلیوری کمپنی ملازم ظاہرکرکے او ٹی پی حاصل کرنیکی کوشش کرتے ہیں۔

پارسل ڈلیوری کیلئے موبائل فون پرموصول او ٹی پی شیئر کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے،او ٹی پی مانگنے کا مقصد آپ کے آن لائن اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی ہے،کسی بھی اجنبی سے او ٹی پی شیئر نہ کریں چاہے وہ ڈلیوری مین ہی کیوں نہ ہو۔

او ٹی پی آپکے آن لائن اکاؤنٹس کی چابی ہے اسے پاسورڈ کی طرح محفوظ رکھیں،او ٹی پی صرف آپ کے موبائل پر آتا ہے کسی کو بتانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،دھوکا دہی کی کوشش کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں،شہری آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اورمحفوظ رہیں۔