فرانس پیرس ائیرشو 2025 میں چینی لڑاکا طیاروں کا اسٹال بھی لگایا گیا، جہاں پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر میں شرکاء خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، چینی ساختہ جے 10 سی کا ماڈل بھی پیش کردیا گیا، چینی سٹال پر جے 35 کا ماڈل بھی سجا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پیرس ائیرشو میں چینی ساختہ لڑاکا طیاروں کا اسٹال بھی لگا ہے، چینی سٹال پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے جے 10 سی، جے 35 اور ایوکس سمیت درجنوں طیارے کے ماڈلز لگے ہیں۔
معرکہ حق میں دشمن پرفتح حاصل کرنے والے جے 10 سی اور جے 17 تھنڈر میں شرکا خوب دلچسپی لے رہے ہیں۔
جے 35 طیارے کا دبنگ ماڈل بھی موجود ہیں، سٹال کے عقب میں چلنے والی اسکرین پر جے ایف 17 اور جے 10 سی کے پاکستانی پرچموں کے حامل طیاروں کی ویڈیوز چلائی جارہی ہے۔
شرکاء کے مختلف سوالات پر چینی حکام ان کو آگاہ کررہے ہیں، پیرس ائیرشو میں ہر آنے والے دن شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔