وزیردفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ-29 اور ایک سخوئی-30 شامل ہیں۔
اس دعوے کی مزید توثیق ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس افسر کے بیان سے بھی ہوئی، جس نے سی این این کو بتایا کہ گرائے گئے طیاروں میں سے ایک رافیل بھی شامل تھا، جو فرانسیسی ساختہ جدید لڑاکا طیارہ ہے اور حال ہی میں بھارت نے اسے اپنی فضائیہ میں شامل کیا ہے۔
رافیل جیسے جدید طیارے کا نقصان بھارتی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، آئیے اب جائزہ لیتے ہیں کہ دونوں ملکوں میں سے کس ملک کی فضائیہ کو برتری حاصل ہے۔