پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔
رپورٹ کے مطابق بہاولنگر کینٹ کے اطراف زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاحال دھماکوں کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں درجنوں ڈرون حملے کئے گئے تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی ڈرون تباہ کردیئے، ڈرون گرنے کے نتیجے میں تین افراد شہید اور 4 فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔