کراچی:پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سمندری حدودمیں ماہی گیری پرپابندی عائد کردی گئی۔پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں پرسیکورٹی بڑھادی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کیلئے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری بوٹس اور ماہی گیری کشتیاں فشنگ بوٹس پر پابندی ہوگی۔دوسری جانب کراچی پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پرشپنگ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ، کراچی پورٹ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 جہاز کارگو لے کر روانہ ہو گئے ہیں۔کراچی پورٹ پر آئندہ 24 گھنٹے میں 10 کارگو، کیمیکل اور کنٹینر شپ لنگر انداز ہوں گے۔