گھوٹکی میں ڈرون حملہ، ایک شخص زخمی

گھوٹکی میں پاک بھارت سرحد کے علاقے کھینجو میں ڈرون حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی اوباڑو کا کہنا ہے کہ پولیس پاک بھارت سرحدی علاقے کھینجو روانہ کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا جا رہا ہے۔

لاہور: والٹن روڈ پر ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعات

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔

ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو نے کہا کہ داد لغاری کی نواحی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ڈرون کا ملبہ ملا، ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح ساڑھے 8 بجے ہوا، صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا ہے جس کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ ڈرون سے 2 حملے کیے گئے ہیں۔

دھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔

ریسکیو کے فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس دھماکے کی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے۔