جمیعت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے

مرکزی جمیعت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیڑ پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے۔

مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مسلسل پانچ بار پارلیمنٹ آف پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

پروفیسر ساجد میر کی وفات کی اطلاع ان کی جماعت مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے فیس بک پیج سے بھی جاری کی گئی۔

پروفیسر ساجد میر معروف عالم دین اور سیاست دان تھے جن کا تعلق اہل حدیث مکتب فکر سے تھا۔

مرحوم 1994ء سے تاحال کئی بار سینیٹ کے رکن رہے۔ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ مسلسل پانچ بار انہیں پاکستان مسلم لیگ ن نے انہیں اپنا رکن سینیٹ منتخب کیا۔ مرحوم کو مارچ 2018ء میں جمعیت اہل حدیث کا امیر منتخب کیا گیا تھا۔

ان کی وفات پر مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد میاں نواز شریف اور دیگر سیاسی قائدین نے شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔