نئی دہلی: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عجلت اور غیرمعمولی انداز میں خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی منتقل کیاگیا۔
نئی دہلی میں آرمی چیف، لیفٹیننٹ جنرل کی ”کونسلنگ” کریں گے، راج ناتھ سنگھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل افسر کی فوجی عدالت میں پیشی متوقع ہے، جنرل افسر کی غیرمعمولی منتقلی، دہلی میں ہائی پروفائل انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مودی سرکار نے بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کردی۔
لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج دیدیا گیا۔بھارتی حکومت نے انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے ہوتے ہوئے پہلگام حملہ روکنے میں ناکام رہے۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔