پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔
مراسلے کے مطابق پانچ امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آج کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں۔ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکورٹی جمع کروا کے حصہ لینے والوں کے ٹینڈز آج ہی کھول دیے جائیں گے۔
اے آئی جی پروکیورمنٹ کی موجودگی میں سارا پراسس مکمل کیا جائے گا۔رواں مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری مکمل کرکے جیمرز کی انسٹالیشن مکمل کروا کر اسپیشل برانچ کے حوالے کی جائیں گی۔
ادھروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی ادارے اور کام کرنے والے ورکرز حفاظتی اصولوں کی پابندی یقینی بنائیں۔روزگار کی جگہ پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر ورکر کو محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی حق ہے، ہر ادارے کی ترقی اور اہداف کے حصول کیلئے افرادی قوت کا صحت مند اور محفوظ ہونا ضروری ہے، محفوظ ورک پلیس معیشت کی ترقی اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ورکرز کی فلاح و بہبود، ان کی حفاظت اور صحت کیلئے کئی ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، ورکرز کی عزت، صحت، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کام کرنے والوں کے لئے ایک ایسا کلچر فروغ دیا جائے، جہاں ہر فرد کی جان اور صحت مقدم ہو، سب کو کام کی جگہوں کو محفوظ، صحت مند اور خوشحال بنانے کے مشن میں یکجا ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔