کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر نے قابو پایا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے مال خانے کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ کے باعث کمرے میں رکھے کمپیوٹر اور کاغذات کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔