اسلام آباد:کے پی ،پنجاب اور اسلام آباد میں بارش،ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی کردی گئی۔
ٍ اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری کردیاگیا جس میں کہا ہے کہ کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی زد میں آسکتے ہیں۔
این ای او سی نے شدید بارش،ژالہ باری اورآندھی سے متعلق الرٹ کردیا ، جس میں کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں اصج اور کل شدید بارش ، تیز آندھی اور کہیں کہیں ژالہ باری کا خدشہ ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، گجرات، جہلم، لاہور، فیصل آباد، حافظ آباد، سرگودھا، میانوالی، حافظ آباد اور دیگرعلاقوں متاثرہوں گے۔
این ای او سی کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے جبکہ پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورتحال کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موسمی حالات سے آگاہ رہنے کے لیے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں اور عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ضروری پیشگی انتظامات رکھیں جبکہ آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔
دوسری جانب اگلے 48 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، چارسدہ، کرک سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں، پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات اور گردونواح میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔بارش اور برفباری سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔