ریاض : رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں معذور افراد کےلئے نماز کے الگ کمرے اور خصوصی دروازے مختص کر دئیے گئے ہیں۔
عرب میڈیاکے مطابق رمضان المبارک میں حرمین شریفین ادارے نے معذور زائرین کیلئے نئی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ شریفین کے نگراں ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں معذور افراد کےلئے نماز کے الگ کمرے اور خصوصی دروازے مختص کر دئیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں معذوروں اور معمر افراد کےلئے جدید ترین سہولیات اور خدمات سے آراستہ نماز ہال فراہم کیے ہیں جہاں پر انہیں قرآن پاک کے نسخے اور زمزم کا پانی بھی فراہم کیا گیا ہے۔
محکمہ امور حرمین نے معذور مردوں کےلئے پہلی منزل گیٹ 91 کے بالمقابل، پہلی منزل الشبیکہ پل کے سامنے، گیٹ نمبر 68، جنوبی اسکوائر (اجیاد پل) کو نماز کی جگہ، مغربی اسکوائر (الشبیکہ) ، تیسری سعودی توسیعی اور اسکوائر 23، جی 23 میں نماز کے دو ہال معذور افراد کےلئے مختص ہیں۔گراو¿نڈ فلور پر گیٹ 88، پہلی منزل پر گیٹ 65، الشبیکہ، نماز ہال 15 جو مطاف کے سامنے واقع ہے اور جنوبی صحن (اجیاد پل) کا نماز ہال، مغربی صحن (الشبیکہ) کا نماز ہال اور مشرقی صحن کا نماز ہال تمام معذور خواتین کےلئے مختص ہے۔
