جے پور:بھارتی ریاست راجستھان میں ہندو توا غنڈوں نے ایک معمر مسلمان شخص کو ریل میں دوران سفر قرآن پاک کی تلاوت پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلمان شخص گنگاپور سے اپنے مدرسے کیلئے چندہ جمع کرنے کیلئے گجرات کے علاقے نکلیشور جا رہا تھا۔
ہندو تو ا غنڈوں نے اسے نہایت بہیمانہ برتائو کا نشانہ بنایا ، اسکی ٹوپی اتاری اور بہیمانہ تشدد کیا۔غنڈوں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ۔
یہ واقعہ بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار کا عکاس ہے ۔بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ہندو انتہا پسندوں نے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔