ہندو توا غنڈوں نے مسلم نوجوان کو باپ کے سامنے قتل کر دیا

بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک 22 سالہ مسلم نوجوان عدنان خان کو اس کے والد کے سامنے بے دردی سے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدنان خان کو دارالحکومت بھوپال کے علاقے گاندھی نگر میں مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آنے کے بعد قتل کیا گیا ۔

ہندو توا غنڈوں راج سولنکی ،لکی سولنکی اور شبھم نے عدنا ن کو کسی بہانے گھر سے باہر بلایا اور اسکے پیٹ میں چاقو کے وارکیے۔ عدنان اپنے والد عبدالجلال کی آنکھوں کے سامنے دم توڑ گیا۔ بیگناہ مسلم نوجوان کے بہیمانہ قتل سے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔

علاقے کے لوگ رات گئے گاندھی نگر پولس اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔