اوسلو: ناروے کی کمپنی نے امریکی صدر کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روکنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی آئل اور شپنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہالٹ بیک بنکرز نامی کمپنی کے مالک گنر گران نے کمپنی کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روک رہے ہیں۔
کمپنی نے گزشتہ سال 2024 میں امریکی افواج کو 30 لاکھ لیٹر ایندھن فراہم کیا تھا۔ کمپنی کے مالک گنر گران نے کہا ہے کہ مختصرا صرف اتنا کہوں گا کہ آج ہم نے ٹی وی کی سکرین پر بہت خراب مناظر دیکھے جس میں یوکرین کے صدر کو اپنے آپ کو پرسکون رکھنے کا پورا کریڈٹ جاتا ہے، حالانکہ امریکا نے پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔