واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حماس کے حمایتی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے فیصلے کی تصدیق کی اور بتایا کہ امریکا میں موجود حماس کے حمایتی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ کالج کیمپس سے تمام حماس حمایتیوں کے طلبہ ویزے منسوخ کرے گی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ہنگامہ آرائی اور املاک پر حملوں کے جرائم کی تحقیقات کرے گی۔
